• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھڑ سواری ہر کسی کے بس کی بات نہیں اور اسی طرح گھڑ سواری کے مقابلوں میں شرکت کرنے کا تصور صرف کوئی ماہر گھڑ سوار ہی کرسکتا ہے ۔

گھوڑے کی پیٹھ پر ڈانس،جمناسٹکس اور کرتب دکھانے کا کارنامہ صرف باہمت کھلاڑی ہی کرسکتے ہیں۔

آسٹریا میں ایسے ہی کرتب بازوں کے درمیان منفرد یورپین چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

یورپین ولٹنگ چیمپئن شپ نامی اس ایونٹ میںیورپ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکروں کرتب بازوں نے ٹیموں اور انفرادی حیثیت میں شرکت کی اور اپنی مہارت کے جلوے دکھائے۔

ایونٹ میں ماہر گھڑ سوار اور جمناسٹ نے گھوڑے کی پیٹھ پر ڈانس کرنے، جمناسٹکس کے کرتب کا مظاہرہ کرنے،اپنے ساتھیوں کو ہوا میں اچھالنے اور مختلف انداز میں توازن برقرار رکھنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

سخت مقابلوں کے بعد جرمنی کے کرتب بازوں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

تازہ ترین