• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر پاکستانی تقریباً 95 ہزار روپے کا مقرض ہے،حکومت

Every Pakistani Owe 95 Thousand Rupees Government

قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ دسمبر 2016ء تک سرکاری مقامی اور غیر ملکی قرضوں کا حجم  18574ارب روپے ہو گیا ہے، جس میں ملکی قرضوں کا حجم 12310ارب روپے اور غیر ملکی قرضوں کا حجم58ارب ڈالر ہے۔

حکومت اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2016 سے 31 مارچ 2017 تک 819اعشاریہ1 ارب روپے کے اندرونی قرضے لیے گئے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن بل2017ء پر بحث کیلئے وقفہ سوالا ت ملتوی کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کے جواب میں وزارت خزانہ نےاپنے تحریری جواب سے ایوان کو آگاہ کیا ۔

جواب میں بتایاگیا کہ 31دسمبر 2016ء تک پاکستان پر اندرونی قرضوں کا مجموعی حجم 12ہزار310 ارب روپے یعنی تقریبا 117ارب ڈالر ہوچکا تھا جبکہ بیرونی قرضے 58 ارب ڈالر ہیں یعنی اس وقت ریاست پاکستان 175 ارب ڈالر کی مقروض ہوچکی ہے۔

جواب کے مطابق اگر 175 ارب ڈالر کی رقم کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ 18 ہزار 440 ارب 63 کروڑ روپے بنتے ہیں، یوں پاکستان کا ہر شہری 94 ہزار 890 روپے کا مقروض ہے۔

تازہ ترین