• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور کا اسحاق ڈار کو نوٹس ،23 اگست کو طلبی

Nab Lahore Summons Ishaq Dar On August 23

نیب کی طرف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس موصول ہوگیا، انہیں 23اگست کو نیب لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب میں پیش ہوں گے، اسحاق ڈار نے وفاقی وزراء زاہد حامد اور انوشے رحمان سے مل کر اس حوالے سے جواب تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کررہا ہے، نیب نے بینکوں کو اسحاق ڈار اور ان کے خاندان کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیے ہیں۔

تازہ ترین