• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا میں پر اسرار وبا سے 50 افراد ہلاک

Nigeria 50 Died In Mysterious Disease

نائیجیریا میں پر اسرار وبا پھیل گئی، اسہال، خونی قے اور تیز بخار میں مبتلا 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نائیجیریا کے خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے مغرب میں واقع یاغبہ نامی علاقےکے مختلف دیہاتوں میں گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 50 افراد عجیب و غریب وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

وزیرصحت ساکا آوڈو کے مطابق اس نامعلوم مرض کی فی الحال تشخیص نہیں ہوسکی۔ خبر کے مطابق ان تمام افراد کو اسہال، خونی قے اور تیز بخار کی شکایت تھی اور اسی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

نائیجیریا کے وزیر صحت کے مطابق ہمیں اس سے قبل یہ وباء خسرے سے مشابہہ نظر آئی، مگر متاثرین میں خونی قے کی شکایت نے ہمارے اندازے غلط ثابت کئے۔

وزیر صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک ٹیم اس وباء کی تشخیص کےلیے روانہ کر دی ہے۔

تازہ ترین