• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس لینڈ میں یو یو کے عالمی مقابلوں کا انعقاد

World Yoyo Contest 2017

آئس لینڈ کے دار الحکومت ریکیاوک میں یو یو کے سالانہ عالمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔

عالمی چیمپئن شپ میں شریک 30 ممالک سے آئے 200سے زائد نوجوانوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور یو یو گھمانے کے نت نئے طریقے دکھائے۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ یو یو کا پہلا عالمی مقابلہ 1932ء میں منعقدکیا گیا جبکہ سالانہ عالمی مقابلوں کا انعقاد 1993ء سے باقاعدگی سے شروع ہوا۔

تازہ ترین