• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے ایف بیس کلر کہار میں عقاب فورس کی بیج ایوارڈ تقریب

پی اے ایف بیس کلر کہار میں عقاب فورس کے چوتھے اسپیشل ایڈوانس ٹریننگ کورس کی کامیاب تکمیل پر بیج ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی۔

وائس چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل اسد لودھی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 

کورس میں 262 افراد میں سے 11 افسران اور 251 ایئرمین نے پاک فضائیہ کے اسپیشل سروسز ونگ کی جانب سے سخت ترین ٹریننگ حاصل کی۔

مہمان خصوصی نے اس موقع پرشرکاء میں بیجز اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

جونیئر ٹیکنیشن سکندر حیات کو فائرنگ میں بہترین کارکردگی پر جبکہ فلائنگ آفیسرعامر فاروق کو کورس میں مجموعی بہترین کارکردگی کی ٹرافیوں سے نوازا گیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے سیکیورٹی پرسنیل کی تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے ساتھ لڑنے کے ان کے جذبے کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد آپ ملک دشمن عناصر کو عبرتناک شکست دے سکتے ہیں۔

ائیر مارشل اسد لودھی نے کہا کہ پاک فضائیہ کے سیکیورٹی اہلکار ہر طرح کے مشکل حالات کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

زیرِ تربیت شرکاء نے مسلح لڑائی اوراپنی بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

شرکاء نے پہاڑی سے رسی کی مدد سے اترتے ہوئے فائرنگ کی اوراپنے اہداف کو تباہ کیا،اس کے علاوہ عقاب فورس نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کر کے انہیں تباہ کرنے کا مظاہرہ بھی کیا۔

تازہ ترین