• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیکٹا کو دہشتگردی کیخلاف کلیدی کردار ادا کرنا ہے، وزیرداخلہ

Necta Has To Perform Key Role Against Terrorism Interior Minister

وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیکٹا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے، حکومت اسے مزید فعال کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے نیکٹا کا دورہ کیا، اس موقع پر نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا احسان غنی نے انسداد دہشت گردی کے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ کا یہ نیکٹا کا پہلا دورہ تھا، انہوں نے اس موقع پر ہدایت دی کہ نیکٹا دہشت گردی کے خلاف منصوبے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

انہوں نے نیکٹا کو تمام صوبوں اور اداروں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو انتہا پسندی کی سوچ سے بچانے کے لیے ٹھوس بیانیہ بنانے کی ضرورت ہے، عطیات کی وصولی کے حوالے سے فوری قانونی ضابطہ کار مرتب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےپاکستان کو آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے امن کاگہوارہ بنانا ہے، ہمارامشن دہشتگ ردی کیخلاف جنگ جیتنا اور امن قائم کرنا ہے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ معیشت کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، والدین اپنے بچوں کی، محلہ دار اپنے ہمسائیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

تازہ ترین