• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی رویہ کے باعث، بیجنگ تائیوان تعلقات پر منفی اثرات مرتب ،چین

Due To Us Attitude Beijing Taiwan Relations Getting Negative Impact China

چین کی فوج کے نائب سربراہ فان جنرل چانگ لونگ نے کہا ہے کہ امریکہ کے غلط روّیوں سے تائیوان اور چین کے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں ۔

China-Taiwan-222

چین کے خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فوج کے نائب سربراہ فان جنرل چانگ لونگ نے امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جوزف ڈنفورڈ کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات میں کہا ہے کہ تائیوان، جنوبی بحیرہ چین اور ریجنل ہائی لیول ائیر ڈیفنس کے موضوعات پر واشنگٹن انتظامیہ کے غلط اقدامات نے دونوں ممالک اور ان کی فوجوں کے درمیان تعاون اور دو طرفہ اعتماد پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔

China-Taiwan-111

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے فوجی طریقے کوئی ترجیح نہیں ہو گی بلکہ ڈائیلاگ اور مذاکرات اس مسئلے کے حل کا واحد موثر راستہ ہے۔

China-Taiwan-333

فان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ،فریقین کو ٹھنڈا کرنے، امن اور استحکام کے تحفظ اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے موضوعات پر ہم امریکہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پرامریکی مسلح افواج کے سربراہ ڈنفورڈ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور تعاون میں فروغ دونوں ملکوں کی مشترکہ خواہش ہے، اور دونوں ممالک کے لیڈروں کے اتفاق رائے سے واشنگٹن انتظامیہ ، بیجنگ انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ اور میکانزم اور چینل قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

تازہ ترین