• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرالیون میں سیلاب اور طوفان سے 409افراد ہلاک،اقوام متحدہ

Floods And Rain In Sierra Leone Death Toll Crosses 400 Un

اقوام متحدہ نے مغربی افریقی ملک سیرالیون میں مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب اور طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 409 سے تجاوز کرچکی ہے۔

اقوام متحدہ کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق سیرالیون کےصدر مقام فری ٹاؤن میں طوفان اور سیلاب کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 409 تک پہنچ گئی ہے۔سیرالیون میں ہلاکتوں کے بعد لاشوں کو دفنانے کا عمل شروع کیا گیا۔

ایک اندازے کے مطابق بارش اور طوفان کے باعث 600 افراد لاپتہ ہیں، کئی عمارتیں اب بھی سیلاب اور کیچڑ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔حکومت نے عوام کو محفوظ علاقے کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کی جبکہ دارالحکومت کے پہاڑی علاقے میں بھی بڑا شگاف پڑ چکا ہے۔

سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ۔حکومت نے ہلاکتوں کے بعد تدفین کے لیے 600 گورکنوں کی خدمات حاصل کی ہیں جنھوں نے 2014 اور 2015 میں ملک میں ایبولا وائرس کے باعث ہونے والی ہزاروں ہلاکتوں کی تدفین کی تھی۔

تازہ ترین