• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Russian German Foreign Ministers Discuss Korea Crisis On Phone

جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبرئل اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے جمعہ کو ٹیلی فون پررابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ،اس موقع پر شمالی کوریا کے متنازع جوہری و میزائل پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

German-Russia-222

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے اس پیش رفت کی تصدیق کی گئی ہے۔ برلن حکومت کی جانب سے اسی ہفتے کہا گیا تھا کہ جزیرہ نما کوریا میں پائی جانے والی انتہائی کشیدہ صورتحال میں بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

تاہم جرمن حکومت یہ بھی واضح کر چکی ہے کہ پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے مابین امن بات چیت کے لئے جرمنی ثالث کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین