• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ریاست دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ایک ایسی سیل لگنے والی ہے جس میں دنیا بھر سے شاپنگ کا شوق رکھنے والے افراد یقیناً دبئی کا رخ کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ سیل ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے زابیل ہال نمبر 1‘2 اور 3 میں صبح گیارہ بجے سے رات ساڑھے10بجے تک جاری رہے گی اور وہاں جو ڈسکائونٹ دیے جائیں گے وہ کسی اور مال یا اسٹور پر دستیاب نہیں ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں اگست کی 24 سے 26 تاریخ تک انتہائی بڑی کلیئرنس سیل لگنے والی ہے جس میں50سے زائد بڑے برانڈز پر 80 فیصد تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔

سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ کپڑے‘ جیولری ‘ کاسمیٹیکس‘ اسکن کیئر پراڈکٹس‘ جوتے‘ بیگ ‘ خوشبویات اور ان دیگر مصنوعات پر دیا جائے گا جو کہ خواتین گاہکوں کی دلچسپی کا سب سے بڑا مرکز ہیں۔

اس میگا سیل کے دوران ہر 300 درہم کی خریداری پر آپ کو ایک ٹکٹ بھی دیا جائے گا جس میں5000 درہم کا نقد انعام یا پھر رینالٹ کولیوز کی 2 شاندار گاڑیاں آپ جیت سکتے ہیں ۔

اگر آپ صرف ونڈو زشاپنگ کرنے کے لئے وہاں جانا چارہے ہیں تو آپ پہلے سے جان لیں کہ یہ شاندار نظارے آپ مفت نہیں دیکھ سکتے بلکہ نمائش میں داخلے پر ٹکٹ مقرر ہے جس کی قیمت 10 درہم فی کس ہے۔

تازہ ترین