• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان نے لکڑی کی گاڑیاں مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے چند کمپنیوں نے لکڑی کی گاڑیاں بنانے کے بارے میں غور بھی شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کار سازوں سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ وزنی گاڑیوں کے بجائے ہلکی گاڑیاں تیار کریں جس کے بعد جاپانی کاروں کے پرزے تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ لکڑی کے برادے سے جو کاریں تیار کی جائیں گی وہ اسٹیل کے مقابلے میں 20 فیصد ہلکی اور 5 گنا زیادہ مضبوط ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق برادے سے بننے والا میٹریل جو سیلیلوس نینو فائبر کہلائے گا آنے والے عشروں میں اسٹیل کی جگہ استعمال کیا جاسکے گا جبکہ یہ چیز طیارے بنانے میں بھی استعمال کی جائے گی۔

ماہرین اس وقت نینو فائبر کے اس نئے میٹریل سے ایک کار بنانے میں مصروف ہیں جو 2020ء تک مکمل ہوگی۔

تازہ ترین