• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: باراتیوں کی بس کو حادثہ، ایک ہلاک 18 زخمی

Karachi A Bus Accident Took Place In 1 Person Was Killed 18 Injured

کورنگی کراسنگ میں لیاری سے کورنگی آنے والے باراتیوں کی بس کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو زرائع کے مطابق باراتیوں سے بھری بس پل پر چڑھتے ہوئے ہیوی ٹریفک کے داخلے کو روکنے کے لئے لگی ہوئی رکاوٹ سے ٹکرائی حادثے کے وقت متعدد افراد بس کی چھت کے اوپر بیٹھے تھے ۔

پل پہ لگی رکاوٹ کے باعث حادثے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیاجن میں سے ایک زخمی اسپتال پہنچے سےپہلے ہی دم توڑ گیا۔

زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تازہ ترین