• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں ڈاکیا کے متبادل کشتیاں متعارف

Thailand In Introduce Postal Boats

انٹرنیٹ اور ای میل کے زمانے میں لفافوں میں بند خط آج بھی بنکاک کے شہریوں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ تھائی لینڈ میں دور دراز علاقوں میں ڈاکیا خط منزل پر پہنچانے کے لئے موٹر بوٹ استعمال کرتا ہے۔

وہ زمانہ گیا جب خط لکھے جاتے تھے اور ڈاکیے کا انتظار ہوتا تھا لیکن تھائی لینڈ میں اب بھی موٹر بوٹ کے ذریعے ڈاک لے جانے کا نظام چل رہا ہے ۔

تھائی لینڈ کے ہی ایک ڈاکیا جس کا نام ’نوپاڈول چوئی ہیرم‘ ہے ہفتے میں دو بار خط اور پارسل لے کر نہر کنارے رہنے والوں تک جاتا ہے ۔ نوپاڈول کا کہنا ہے وہ ان علاقوں تک جاتا ہے جہاں سڑک نہیں ہے۔

دارالحکومت بنکاک میں محکمہ ڈاک کا کہنا ہے ذرائع آمد و رفت میں جدت کے باوجود روائتی طریقے استعمال کرنا پڑتے ہیں تاہم کچھ علاقوں میں موٹر بوٹ ڈاک سروس کو بند کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین