• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر لاہور میں کھل گیا

The First Was Opened In Bone Marrow Center In Lahore

پاکستان میں پہلی بار سرکاری سطح پر بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر لاہور میں تیار ہوگیا ہےجبکہ چلڈرن اسپتال میں آئندہ ماہ سے بچوں کے مفت آپریشن کا آغاز ہوجائے گا۔

لاہور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کا قیام ہونا کینسر اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے بڑی خوش خبری ہے۔لاہور کے چلڈرن اسپتال میں 10 بیڈ کا بون میرو سینٹر بنایا گیا ہے جس میں 100 بیڈ کے کینسر یونٹ کی اپ گریڈیشن بھی ہوئی جبکہ 60 رکنی عملے کو خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔

ٹرانسپلانٹ آپریشن پر 15 لاکھ روپے خرچ آتا ہےتاہم نجی شعبے میں یہ سہولت پہلے سے موجود تھی لیکن سرکاری سطح پر یہ پہلا سینٹر ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کا سرکاری طور پر ریکارڈ مرتب نہیں کیا جاتا تاہم چلڈرن اسپتال نے اپنا پہلا ہدف 20 بچوں کا آپریشن ایک سال میں کرنے کا کیا ہے۔

تازہ ترین