• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پروفیشنل باڈی بلڈر کائی گرین پاکستان پہنچ گئے۔ کائی گرین سے ملنے تن سازی کے شوقین نوجوانوں کی بڑی تعداد ان سے ملنے پہنچ گئی۔

عالمی شہرت یافتہ باڈی بلڈر کائی گرین فٹنس ایکسپو دبئی کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے تو تن سازی کے شوقین نوجوان مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور اپنے رول ماڈل کو سامنے دیکھ کر نوجوان حیرت میں مبتلا دکھائی دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہفتہ سے شروع ہونے والی2 روزہ فٹنس ایکسپو میں شرکت کے لئے 4غیر ملکی باڈی بلڈرز اسلام آباد پہنچ گئے۔ پاکستان آنے والے باڈی بلڈرز میں ایڈم پاز اور کائی گرین کا تعلق یو ایس اے جبکہ یو کے سے تعلق رکھنے والے ٹام کولمین اور عارف مرزا شامل ہیں۔

تقریب کے دوران کائی گرین نے باڈی بلڈنگ سے متعلق سوالات کے جوابات دیئےاورکہا کہ پہلی بار پاکستان آیا ہوں جبکہ پاکستانی نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں انہیں صرف حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل کائی گرین کے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان سمیت میئر اسلام آباد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کائی گرین کا کہنا تھا کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتااور صحت مند طرز زندگی کو پرموٹ کرنا چاہتا ہوں جبکہ لاہور روانگی پر انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر اچھا محسوس کیا ہے بار بار آتا رہوں گا۔

تازہ ترین