• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کے ایک گھر میں کئی فٹ لمبا خطرناک اژدھا گھُس آیا ۔

ذرائع کے مطابق گھر کے قریب واقع جنگل سے آنکھ بچا کر ایک اژدھا گھر کے اندرگھُس آیا اور بچوں کے کمرے میں چھُپ گیا۔

گھر والوں نے اژدھے کی موجودگی فوری بھانپ لی اور سانپوں کے دو ماہرین کو بلا کر فوراً اژدھے کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

بچوں کے کمرے میں بستر کے نیچے چھُپے سانپ نے کئی بار سانپوں کے رکھوالوں پر حملہ کیا لیکن بلا آخر سانپ شکنجے میں پھنس گیا اورگھر والوں نے سکون کاسانس لیا۔

سانپ کو لے کر ان نوجوانوں نے اسے تھیلے میں بند کرکے وائلڈ لائف پارک انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

 

تازہ ترین