• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
World Humanitarian Day

آج پوری دنیا میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جار ہا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر مختلف مسائل اور انتشار سے دوچار افراد کے ساتھ ناصرف جذبہ اظہار یکجہتی کو فروغ دینا ہے بلکہ ایسے اقدامات بھی اٹھانا ہے جس سے ان کے مسائل کا ازالہ ہو سکے اور اس ضمن میں انکی عملی امداد بھی کی جا سکے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے انتشار ،قدرتی آفات اور غربت کے باعث امداد کے مستحق افراد کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے جسکا اندازہ اس امر سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ 2016کے دوران دنیا کے 47ممالک میں 16کروڑ 42لاکھ افراد امدادی سرگرمیوں کے منتظر رہے اور ایسے متاثرہ افراد کا25فیصد صرف تین بڑے ممالک شام ،یمن اور عراق سے تھاجبکہ امداد دینے والوں میں امریکا اور ترکی سرفہرست ہیں۔

انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے حوالے سے جنگ ڈیولپمنٹ رپورٹنگ سیل نے مختلف ذرائع سے جو اعدادوشمار حاصل کیے ہیں اس کے مطابق عالمی سطح پر گزشتہ 5برسوں (2012-16)کے دوران انسانی ہمدردی کے لیے دی جانیوالی امداد میں70فیصد اضافہ ہوا۔

گلوبل ہیومنیٹرین اسسٹنس کی رپورٹ برائے 2017کے اعدادو شمار کے مطابق2012 کے دوران 16ارب10کروڑ ڈالر انسانی ہمدردی کے لیے دیئے گئے جبکہ 2016کے دوران یہ امداد بڑھ کر 27ارب 30کروڑ ڈالر ہو گئی۔

دوسری جانب صرف ایک سال یعنی2015کی نسبت 2016کے دوران انسانی ہمدردی کے لئے وقف کی جانیوالی امداد میں 6فیصد اضافہ ہوا ۔

سن 2015کے دوران عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کے لیے وقف کی جانیوالی امداد 25ارب70کروڑ ڈالر تھی جو 2016میں بڑھ کر 27ارب30کروڑ ڈالر ہو گئی۔

تازہ ترین