• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Hidden Secrets Of Personality In The Nail Structure

ہر انسان کے ناخن دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں یہاں تک کہ بچوں کے ناخن بھی والدین سے جداگانہ ساخت کے حامل ہو سکتے ہیں۔ البتہ ناخنوں کی ساخت میں شخصیت کے راز بھی پوشیدہ ہوتے ہیں۔

نائجیریا کے ایک ماہر نے ہزاروں افراد کے ناخنوں کی ساخت اور ان کے کردار کا جائزہ لینے کے بعد بتایا ہے کہ اگر ناخنوں کا بغور جائزہ لے لیا جائے تو اس سے انسان کی پوشیدہ شخصیت بھی بے نقاب ہو سکتی ہے ۔

چوڑے، لمبے اور مستطیل نما ناخن والے افراد پرسکون، بردبار، متوازن، آزاد اور وسیع تر ذہنیت رکھنے والی شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ قابلِ بھروسہ ہوتے ہیں اور وہ اپنی گفتگو سے لے کر عمل تک میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وہ پیدائشی لیڈر بھی ہوتے ہیں۔

بہت چھوٹے اور مربع شکل والے ناخن ایسے ناخن جن لوگوں کے ہوتے ہیں وہ تیز دماغ، لچک دار مزاج اور دوسروں سے بہت اچھے تعلقات رکھنے والے ہوتے ہیں۔ وہ بہت جلدی غصے میں آجاتے ہیں لیکن اتنی ہی جلدی ان کا غصہ ختم بھی ہوجاتا ہے۔ البتہ وہ بہت لالچی اور پرتشدد مزاج رکھنے کے علاوہ دوسروں سے جلن اور حسد کرنے والے بھی ہوتے ہیں۔

لمبے لیکن کم چوڑے ناخن یہ لوگ انتہائی انا پرست ہوتے ہیں اور موقع پرستی ان کی فطرت میں ہوتی ہے۔ یہ اپنے فائدے کے لیے کسی بھی موقعے سے فائدہ اٹھانا خوب جانتے ہیں۔ عیش پسندی ان کے مزاج کا لازمی حصہ ہوتی ہے اور وہ ہر وقت دوسروں کی توجہ کا مرکز بنے رہنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی برا مان جاتے ہیں ۔

تازہ ترین