• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑ پتی کنجوس کی مسروقہ رقم بیٹے سے برآمد

Stingy Man Stolen Money Recovered From Son

ظاہر پیر کے علاقہ میں گھر سے 21لاکھ روپے چوری ہونے کا ڈراپ سینکروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائیداد رکھنے والے کنجوس ترین شخص نے جمع پونجی چارپائی کے نیچے چھپائے رکھی، گھرمیں فاقہ کشی، آج تک بجلی کی سہولت حاصل نہ کی، غربت اور تنگدستی نے بیوی کو ذہنی بیمار اور پاگل بنادیا، بیٹے نے اپنے ہی باپ کے پیسے چوری کرکے ماموں کے حوالے کردیئے ۔

کنجوس شخص کی درخواست پر پولیس تھانہ ظاہرپیر نے گزشتہ روز رقم برآمد کرکے اسکے حوالے کردی تفصیل کے مطابق کچھ روز قبل تھانہ ظاہرپیر کے علاقہ کے رہائشی نذیراحمد نے تھانہ میں درخواست دی کہ اسکے 21لاکھ روپے گھر سے چوری ہوگئے ہیں جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کی تو حیران کن انکشافات پر پولیس بھی چکراکر رہ گئی ۔

ایس پی انوسٹی گیشن رئیس شاہنواز چاچڑ نے میڈیا کو واقعہ بارے بتایاکہ نذیر احمد نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی اپنے ہی گھر میں چارپائی کے نیچے زمین میں دبا رکھی تھی جبکہ نذیر احمد کے پاس 19ایکڑ زرعی زمین ہے جس سے مستاجری حاصل کرتا تھا اسی طرح اس کی دیگر کروڑوں روپے مالیت کی اراضی بھی موجود ہے ۔

اس نے اپنی کنجوسی کے باعث آج تک اپنے گھر کے حالات بہتر نہ کیے اور بجلی ،گیس ، چارپائیاں ودیگر تمام سہولیات حاصل نہ کیں اسی طرح اسکے گھر میں آج تک کسی بھی فرد کا شناختی کارڈ نہ بنا ہے  ، اسکی بیوی تنگدستی، فاقہ کشی کے باعث ذہنی بیمار ہوکر بالکل پاگل ہوچکی ہے جبکہ اسکے بیٹے کو جب اپنے والد کی رقم بارے سن گن ملی تو اس نےرقم چوری کرلی اور اپنے ماموں کے پاس لے گیا اور اسے کہاکہ اسکے گھرمیں تمام سہولیات فراہم کردو مگر اسکے ماموں نے اسکی بات نہ مانی ۔

اتنے عرصہ میں پولیس نے انکوائری کے دوران چوری ہونے والی رقم 20لاکھ 80ہزار روپے برآمد کرلی مگر رقم واپسی کا بھی مسئلہ بنا رہاکہ انکے کسی فرد کا شناختی کارڈ نہ تھا اور پولیس کسی پربھروسہ کرنے کو تیارنہ تھی جس پر ڈی پی او ذیشان اصغر کی ہدایت پر 20لاکھ 80ہزار روپے کی رقم نذیراحمد کو واپس کردی گئی۔

تازہ ترین