• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر نے افغان حکمت عملی کا اعلان ملتوی کردیا

Us President Suspends The Announcement Of Afghan Strategy

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان حکمت عملی کا اعلان ملتوی کردیا، کیمپ ڈیوڈ میں افغانستان اور جنوب ایشیا کی صورتحال کا جائزہ، کسی بھی فوری فیصلے سے گریز، ترجمان وائٹ ہاؤس کہتی ہیں پالیسی کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ دنوں نیشنل سیکورٹی کے مشیروں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی پر غور کیا ۔

اس حوالے سے مختلف اقدامات اور آپشنز پر غور کیا گیا تاہم افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے یا نہ بھیجنے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔

پریس سیکریٹری کے مطابق صدر ٹرمپ اس وقت جنوبی ایشیا اور خاص طور پر افغانستان کے حوالے سے مختلف امور پر غور کررہے ہیں اور مناسب وقت پر وہ امریکی عوام کو اور اپنے اتحادیوں کو نئی پالیسی سے آگاہ کردیں گے۔

اس سے قبل افغانستان کے لیے مزید 5 ہزار امریکی فوجی بھیجنے کی تجویز پیش کی گئی ِ تھی ۔

تازہ ترین