• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رتھ فائو کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

The Last Rituals Of Rath Fao Will Be Today

جرمن مسیحا رتھ فا ئوکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ آج ادا کی جائیں گی۔

پنجاب حکومت نے رتھ فا ئوکی وفات پر سرکاری عمارات پر ہفتہ کے روز پرچم سرنگوں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھئے:قوم ڈاکٹر رتھ فاؤکی خدما ت کو سلام پیش کرتی ہے

جذام/کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو بدھ کو رات گئے کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔ آنجہانی ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری رسومات ہفتہ کو کراچی کے سینٹ پیٹرکس چرچ میں ادا کی جائیں گی۔

انسانیت کیلئے عظیم خدمات پر رتھ فائو کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا ہوں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھئے: ڈاکٹر رتھ فاؤ کیلئے ایک منٹ خاموشی

پنجاب حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک روزہ سوگ منانے کااعلان کرتے ہوئے پرچم سرنگوں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھئے:جذام کیخلاف لڑنے والی پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فائو چل بسیں

پنجاب حکومت کی جانب سے ہفتہ کے روز تمام سرکاری عمارتوں میں پرچم سرنگوں رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین