• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بچہ،پراسرار بیماری میں مبتلا، 12 انچ لمبےہاتھ

بھارتی ریاست اترپردیش میں پُراسرار بیماری کی وجہ سے 12 سالہ لڑکے کے ہاتھ 12 انچ لمبے ہوگئے۔

12 سالہ لڑکے طارق کے ہاتھ پیدائش کے وقت سے ہی بڑے ہیں تاہم عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھ 12 انچ تک لمبے ہوگئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ بچے کی یہ کیفیت ’ایلیفینٹ فوڈ‘ کے باعث ہے،یعنی ہاتھی کی بیماری۔اسے بھارت میں اسی بیماری کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بچے کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھ مزید بڑے اور عجیب سے دکھائی دیتے ہیں۔

طارق کے ہاتھوں کی وجہ سے مقامی اسکول نےاسے داخلہ دینے سے منع کردیا جس کی وجہ سے وہ تعلیم حاصل نہ کرسکا اور والد کے انتقال کے بعد چائے کی دکان پر کام کرنے لگا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے متاثرہ بچے کو اس لیے داخلہ نہیں دیا کہ بقیہ بچے طارق کو دیکھ کر خوف کا شکار ہوجائیں گے۔

بچے کا کہنا ہے کہ گھر میں غربت کے باعث اب وہ ڈاکٹرز کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا کیونکہ والد کا انتقال ہوجانے کے بعد گھر کے اخراجات برداشت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

طارق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک دن گھر کے حالات اچھے ہوں گے اور وہ اس صورتحال سے باہر آجائے گا جس کے بعد عام بچوں کی طرح نظر آنے لگے گا اور اپنی تعلیم بھی حاصل کرسکے گا۔

 

 

تازہ ترین