• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا عابد حسین کے گھر چوری ، سینیٹر مشاہد اللہ خان کااظہار افسوس

Rana Abid Hussains House Stolen Senator Mushahidullah Khancondolence

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی جانب سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے گھر ہونے والی چوری پر اظہار افسوس کیاگیا ہے۔

رانا عابد حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جاپان کے شہر ناگویا میں دن دہاڑے ان کے گھر پر ہونے والی چوری کی اس واردات پر افسوس ہے۔

جاپان دنیا کا ایک پر امن ملک ہے جہاں جرائم کی تعداد دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے جبکہ جاپانی پولیس بھی انتہائی تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ مہارت سے مالا مال ہے ۔

توقع ہے کہ عنقریب جاپانی پولیس مجرمان کو ڈھونڈ نکالے گی اور رانا عابد حسین کے ہاں چوری شدہ تمام مال ان تک باحفاظت پہنچائے گی۔

اس موقع پر رانا عابد حسین نے وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جاپانی پولیس ان سے بھرپور تعاون کررہی ہے اور ان کی قیمتی گاڑیاں بازیاب کرالی گئی ہیں اور ملزمان تک بھی پہنچ گئی ہے ۔

 

تازہ ترین