• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سالانہ ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں سینکڑوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

چار روز تک جاری رہنے والے اس سالانہ میلے میں ملک بھر سے280ماہر پائلٹس حصہ لے گےجن کے درجنوں خوبصورت ،منفرد اشکال اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان پر سماں باندھ دیا ہے۔

گرم ہوا کے غباروں کا یہ میلہ شروع ہوتے ہی آسمان رنگوں سے سج گیااور اس دوران رنگ برنگے غباروں نے فضا میں دلچسپ نظارے بکھیر دئیے۔

اس فیسٹیول میں جہاں دنیا بھر سے کئی ممالک حصہ ہیں وہیں امید کی جارہی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین اس دلچسپ میلے میں شرکت کریں گے۔

 

تازہ ترین