• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’کنگز مین؛ دی گولڈن سرکل ‘کا ٹریلر جاری

ایکشن کے دیوانے اب تیار ہو جائیں کیونکہ سنسنی سے بھرپور نئی اسپائی فلم’کنگز مین؛ دی گولڈن سرکل ‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایت کارمائیکل وان کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی امریکی انٹیلی جنس ایجنسی پر مبنی ہے جس کے جاسوس مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں اور دشمن سے اکیلے نبرد آزما نہیں ہو پاتے ۔

جرائم پیشہ افراد سے مقابلے اور ان کے خاتمے کیلئے یہ انٹیلی جنس ایجنسی ایک اور سیکرٹ ایجنسی سے الحاق کر لیتی ہے۔دہشت گردی کے بڑے منصوبے پر کام کرنیوالا خطرناک دہشت گردوں کے تعاقب میں ماہر ایجنٹس منصوبے پر عمل در آمد روکنے کیلئے جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔

فلم کی کاسٹ میں ایلٹن جان، جیف بریجیز ، مارک اسٹرونگ اورٹیرن ایجرٹن شامل ہیں۔

فلم 29ستمبرریلیز کی جائے گی ۔

 

تازہ ترین