• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم :انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کےایک وکٹ پر 44 رنز

Birmingham 44 Runs On West Indiess Wicket Against England

ایلسٹر کُک کی شاندار ڈ بل سنچری کی وجہ سے انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز 8 وکٹ پر 514 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی، مہمان ٹیم نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ پر 44رنز بنالیے تھے۔

برمنگھم میں ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 348 رنز 3کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا، ایلسٹر کک نے 153 رنز سے اننگز آگے بڑھائی۔

انہوں نے ملان کے ساتھ چوتھی وکٹ پر 162رنز کی شراکت قائم کی،ملان نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی نصف سنچری اسکور کی ، وہ 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے اینڈ سے ایلسٹر کک نے 243 رنز کی عمدہ باری کھیلی ، 33 چوکے اُن کی اننگز میں شامل تھے، اُنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری بار ڈبل سنچری اسکور کی، کُک کے آؤٹ ہوتے ہی انگلش کپتان جو روٹ نے اننگز 514 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے چار وکٹیں حاصل کیں، جب خراب موسم اور بارش کے سبب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز اسکور کرلیے تھے۔

 

تازہ ترین