• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان کے قصبے پارگا میں آتش بازی کے سالانہ فیسٹیول میں دل کو موہ لینے والی آتش بازی کا شاندارمظاہرہ پیش کیاگیا ۔

اس میلے میں رنگ برنگی روشنیوں سے آسمان جگمگا اٹھا اور ماحول کو رنگین بنا دیا جسے دیکھ کر اس میلے میں موجودہزاروں تماشائی محو حیرت رہ گئے ۔

جھیل کنارے ہونے والے اس شاندار شو نے جہاں دیکھنے والی ہر آنکھ کو اپنی سحر میں مبتلا کر دیا وہیں آتش بازی کے اس شاندارمظاہرے نے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بھی بکھیر دیں ۔

روشنیوں سے سجے اس فیسٹیول کے موقع پر شاندار پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شائقین نے رنگ برنگی لائٹوں کو ہاتھ میں اٹھائے خوب انجوائے کیا۔

آسمان پر رنگ و نور کی برسات نے آتش بازی کے اس فیسٹیول کو یہاں آنے والے سیاحوں کے لئے یاد گار بنا ڈالا۔

 

تازہ ترین