• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک میں اول پوزیشن ،طالب علم کو50ہزارروپے انعام

The First Position In The Matriculation A Student Of 50 Thousand Rupees

میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالبِ علم علی ضیاء خان کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 50ہزار روپے انعام دیا گیا ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر مارشل(ر) عاصم سلیمان نےچیک دیا۔

اس موقع پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر مارشل(ر) عاصم سلیمان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت طلبہ کو سپورٹ کرنا ہماری اولین روایات میں شامل ہے ، علی ضیاء نے پورے کراچی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اسکول کے طلبہ کو محنت کر کے مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ ہماری دعائیں اور سپورٹ تمام طلبہ کے ساتھ ہے ۔

اسکول کی پرنسپل نزہت فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہونہار طلبہ اس ملک کا روشن مستقبل ہیں اور اساتذہ کی انتھک محنت اور بےپناہ صلاحیتوں کی بدولت ہمارا اسکول پوزیشن لینے میں کامیاب ہوا ہے جس پر تمام طلبہ اور اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

 

تازہ ترین