• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Stock 22 Hundred Points Reduced In 4 Days

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں 100 انڈیکس میں 2ہزار 2سو پوائنٹس کی کمی ہوئی، سرمایہ کاروں کے 430 ارب روپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ۔۔۔ یوم آزادی کی چھٹی کے سبب منگل کے روز ہوا ۔

چار دنوں پر مشتمل ہفتے کے دوران ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر سرمایہ کاروں کو تشویش رہی جس کی وجہ سے رجحان منفی رہا۔

کاروباری حجم گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 23 فیصد کم رہاجبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 430 ارب روپے کم ہوکر 8991 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین