• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشید گوڈیل نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی

Rashid Godil Leaves Politicis

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن رشید گوڈیل نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور این اے 252 کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ آئندہ 2018ء کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رشید گوڈیل نے فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور خاندانی دباؤ کے باعث کیا جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے بھی کراچی آکر کام کرنے سے معذرت کرلی۔

متحدہ رہنما 2015ءکراچی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے جس کے بعد سے ہی وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور جاں بحق اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین