• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم جیکل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کیون گریٹرٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بچوں کو ایک پراسرار قاتل گروہ سے بچانے کی کوششیں کرتا ہے جس کے بعد وہ مزید مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اسٹیفن ڈورف،ڈیبوراہ کارا،جوناتھن شیچ،نک روکس اور الیسا جولیا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ٹومی الاسٹرا کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ فلم پہلی ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین