• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو اپنی معصوم حرکتوں سے لوگوں کے دل جیتنے میں کمال حاصل ہے جواکثر ایسے دلچسپ انداز اپناتے ہیں کہ دیکھنے والے مسکرائے بنا رہ نہیں پاتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیں جو اپنے ہی سائے سے پریشان ہے اور اُس سے دور بھاگنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے لیکن جناب سایہ کب ساتھ چوڑتا ہے ۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے بچی نے اپنے ساتھ ساتھ چلتے سائے کو دیکھا تو پریشان ہو اُٹھی اور اپنے ہی سائے سے دور بھاگنے کی کوشش میں کبھی نیچے بیٹھی کبھی اُٹھتی اور جب سایہ پھر بھی نہ بھاگتا تو اپنے ہی سائے کو ڈانٹنے لگتی جس پر ننھی پری کے والدی سمیت وہاں موجود افراد بھی خوب محظوظ ہوئے اور مسکرائے بنا رہ نہ سکے ۔

یوں سائے سے پریشان بے بی ڈول کے دلچسپ انداز سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین