• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: مہنگا ترین بیف برگر سوشل میڈیا پر ہدف تنقید

مصر میں 250 گرام کاسینڈوچ برگر15 سو مصری پائونڈز یعنی 9ہزار پاکستانی روپے میں فروخت ہورہا ہے ،اس مہنگے برگر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس برگر کی تیاری میں جاپان میں خصوصی ماحول میں پالی گئی گائے کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔

اس گائے کے گوشت کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چربی اور چکنائی کی مقدار بہت کم ہے، اس نوعیت کی گائے اور اس کا بیف مارکیٹ میں تقریبا نایاب ہے۔

مصر میں جاپانی گائے کے گوشت سے سینڈوچ تیار کرنے والے ہوٹل کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے،جس میں اس کے خواص اور قیمت بھی بیان کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برگر کی تیاری میں استعمال ہونے والی گائے کے گوشت کی وجہ سے اس کی قیمت بہت بڑھ جاتی ہے۔

یہ گوشت دنیا میں بہت مہنگا فروخت ہوتا ہے، جس گائے کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے اسے جاپان میں خاص معمول میں پرورش کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔

گائے کی پرورش کے دوران اسے سرخ نبیذ پلائی جاتی ہے جو گوشت میں ہضم کرنے والے خواص کو بہتر بناتی ہے، اس کے علاوہ ذبح کرنے سے قبل گائے کا ایک خاص مساج کیا جاتا اور اسے ہلکی پھلکی موسیقی بھی سنائی جاتی ہے۔

تازہ ترین