• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جگا جاسوس بھی ناکام ،کترینہ کیف نے معاوضہ کم کردیا

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’جگا جاسوس‘ کی ناکامی کے بعد اپنے معاوضے میں کمی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک بڑے برانڈ ڈیل میں بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کترینہ کیف کی جگہ لے لی۔

اس کے بعد کترینہ نے برانڈ کی دنیا میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کی خاطر ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنے معاوضے میں 40 فیصد کمی کر دی ہے۔

ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ نے تو باکس آفس پر خوب بزنس کیا مگر کبیر خان کی ہی اگلی فلم ’فینٹم’ جس میں کترینہ نے سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، مکمل ناکام رہی۔

حال ہی میں ناکام ہونے والی ان کی دیگر فلموں میں ’بار بار دیکھو‘ اور ’جگا جاسوس‘ شامل ہیں، جس کے بعدکترینہ کیف نے اپنے معاوضے میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین