• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:مظفر نگر کے نزدیک ٹرین حادثہ،23 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر کے نزدیک ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر بردار ٹرین پوری شہر سے ہری دوار جارہی تھی کہ اسے مظفر نگر کے نزدیکی قصبے میں حادثہ پیش آگیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں ٹرین کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بوگیوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق حادثے دہشت گردی کا نتیجہ نہیں لگتا،تاہم واقعے کی حتمی وجوہات کے تعین کے لئے تفتیش جاری ہے۔

مرکزی وزیر ریلوےسریش نے کہا ہے کہ وہ واقعے کی مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں،انہوں نے ریلوے کے سینئر افسران کو فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچنے کی ہدایت کی ہیں۔

انہوں نے حادثے میں مرنےوالوں کے لئے فی کس ساڑھے تین لاکھ روپے،شدید زخمیوں نے 50 ہزار فی کس اور معمولی زخمی ہونے والوں کے لئے 25ہزار روپےفی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین