تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ باپ بیٹے کی لاہور یاترا کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف اورزرداری نورا کشتی کی نئی قسط دکھا کر قوم کو گمراہ کرنے نکلے ہیں،نوازشریف اور زرداری کرپشن، لوٹ کا مال بچانے کے لیے آپس میں ملے ہوئے ہیں۔
نعیم الحق نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت سے متعلق بلاول کی گفتگو ناقص معلومات کی عکاس ہے، ان کی کوئی حیثیت ہوتی توسندھ کے عوام کی حالت بہتر بنانے کے لیے ضرور کچھ کرتے۔