• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور :مزید 75 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

Peshawar Dengue Diagnosed In More 75 Patients

خیبرٹیچنگ اسپتال انتظامیہ نے مزید 75 ڈینگی مریضوں کی تصدیق کردی، ڈینگی کے ڈیڑھ سو سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ایک ماہ کے دوران 5ہزار سے زیادہ مریضوں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔

پشاور کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تہکال کے بعد پشتخرہ، سفیدی ڈھیری اور اچینی پایاں تک ڈینگی وائرس پھیل چکا ہے۔

ڈینگی کی روک تھام کے لیے حکومتی ادارے بھی میدان میں آگئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں گھرگھر اسپرے اور آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈینگی کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈینگی سے متعلق شہریوں میں شعور اجاگر کررہی ہیں۔

محکمہ صحت کے علاوہ عالمی امدادی ادارے بھی ڈینگی وائرس کو قابو پانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 5 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہو چکے ہیںجبکہ مقامی افراد کے مطابق 10 افراد ڈینگی کے باعث چل بسے ہیں۔

کے ٹی ایچ حکام کے مطابق اب تک خیبرٹیچنگ اسپتال میں مزید 75 ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق خیبرٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 862 تک پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق خیبرٹیچنگ اسپتال میں اس وقت 142 مریض زیرعلاج ہیں، گذشتہ ایک ماہ کے اندر 5 ہزار 78 مریضوں کی اسکریننگ ہوئی ہے۔

تازہ ترین