• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم سے فارغ ہو کر پاکستان واپس آؤں گی:ملالہ

Will Return Pakistan After Getting Education Malala

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی تعلیم سے فارغ ہو کر پاکستان واپس آئیں گی اور بچوں کی تعلیم کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی ۔

’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے سے وہ بہت پرجوش ہیں۔

ملالہ کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے میں پڑھیں گی جہاں سے دنیا کی اہم ترین شخصیات فارغ التحصیل ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے جہاں وہ فلسفے، سیاست اور اقتصادیات کی تعلیم حاصل کریں گی۔

تازہ ترین