• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیربیئن لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلبی

Pakistani Cricketers Playing For Caribbean League Summoned For Fitness Test

کیربیئن پریمیئر لیگ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ دینے کے لیے واپس وطن طلب کرلیا گیا ہے، یہ ٹیسٹ 22اگست کو لیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عجب فیصلہ کیا ہے کہ کیربیئن پریمیئر لیگ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کرکٹرز کو وطن طلب کرلیا۔

ان کرکٹرز کا 22اگست کو لاہور میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا اور مزے کی بات یہ کہ ٹیسٹ دینے کے بعد جو واپس جانا چاہے چلا جائے کیونکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ جو ملتان میں ہونا تھا ملتوی کر دیا گیا ہے، اب یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں فیصل آباد میں ہوگا۔

یعنی جو کھلاڑی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں وہ صرف فٹنس ٹیسٹ دینے ویسٹ انڈیز سے پاکستان آئیں گے ،ان کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، حسن علی، عماد وسیم اور بابر اعظم بھی شامل ہیں ۔

بہر حال کھلاڑیوں نے ملک واپسی کے ٹکٹ تو کروا لیے ہیں لیکن اہم سوال یہ ہے کہ لگ بھگ 24 گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد تھکے ہارے یہ کھلاڑی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ دینے پہنچیں گے،ہاں ان کا کیا ٹیسٹ ہو گا؟ کیسی فٹنس آئے گی؟ کیا نتائج نکلیں گے؟یہ معلوم نہیں۔

فٹنس ٹیسٹ کے بعد وہ دوبارہ ویسٹ انڈیز کھیلنے جانے کےلیے تو فری ہوں گے لیکن وہ اس لائق ہوں گے بھی یا نہیں یہ وقت ہی بتائے گا۔

تازہ ترین