• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن :بگ بین ٹاور کی روشنی 70 سال بعد بجھانے کا فیصلہ

لندن کے مشہور ترین گھڑیال بگ بین کے الزبتھ ٹاور پر لگی آئرٹن لائٹ کی روشنی 70 سال میں پہلی دفعہ بند کر دی جائے گی ۔

بگ بین کو 21 اگست کی دوپہر کو بند کر دیا جائے گا اور اگلے 4 سال تک اس کی مختلف مرحلوں میں مرمت کی جائے گی۔

لیکن پارلیمان کے ہائوس آف کامنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کی بندش کے دورانیہ پر 'خدشات کی وجہ سے نظر ثانی کریں گے۔

سنہ 1885 سے لگی ہوئی آئرٹن لائٹ پارلیمان کی کارر وائی کے دوران شام کے روز جلائی جاتی تھی اور اس عرصے میں اسے صرف دونوں عالمی جنگوں کے دوران بند کیا گیا تھا لیکن اب اس کی مرمت کی اشد ضرورت پیش آگئی ہے، جس کے لیے اس کے تمام پرزے علیحدہ کیے جائینگے۔

رپورٹ کے مطابق آئرٹن لائٹ ملکہ وکٹوریا کی درخواست پر لگائی گئی تھی تاکہ وہ بکنگھم محل سے دیکھ سکیں کہ پارلیمان کے اراکین سورج ڈھلنے کے بعد بھی وہاں موجود ہیں یا نہیں،اس لائٹ کا نام لبرل سیاستدان ایکٹن سمی آئرٹن سے منسوب ہے۔

'گریٹ کلاک کو فوری طور پر مرمت کی ضرورت ہے اور اس کے لیے4 کروڑ پاؤنڈ درکار ہیں، اگر گھڑی کی مرمت نہ کی گئی تو بین الاقوامی سطح پر ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

ہاؤس آف کامنز کی کمیٹی کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ 156 سالہ پرانی گھڑی میں خرابیاں ہیں اور اس میں دراڑیں پڑ گئی ہیں،جس کی وجہ سے اس کی مرمت کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین