• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئزرلینڈ میں پیراگلائیڈر نے گائے کو ٹکر مار دی

سوئزرلینڈ میں پیراگلائیڈ ر کی اڑان بھرنے کی کوشش ناکام،جا کر گائے سے ٹکرا گیا۔

کہتے ہیں مصیبت کہیں سے بھی اور کبھی بھی آسکتی ہے لیکن یہ کیا یہاں تو ایک گائے آگئی جس نے پیراگلائیڈر کے ایڈونچر کی کوشش کو ناکام کر دیا۔

قدرتی حسن سے مالا مال سوئزرلینڈ کی وادی ایبن ایلپ میں پیراگلائیڈ نے ابھی اپنے ایڈونچر کا آغاز ہی کیا تھا اور بلند پہاڑی سے چھلانگ لگانے کیے لئے اونچائی سے دوڑ لگا ئی کہ اچانک ہی گھاس پھوس چرنے میں مصروف مویشیوں میں سے ایک گائے سے بری طرح ٹکرا کر زمین پر گر گیا۔

مہم جوئی تو ناکام ہوئی ساتھ ہی ساتھ بیچارہ پیرا گلائیڈر ساتھیوں کے مذاق کا بھی نشانہ بن گیا۔

تازہ ترین