• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ٹیم کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں، وزیر صحت پنجاب

Medical Team Has No Political Goals Minister Of Health Punjab

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نظیر نے واضح کیا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔ ڈینگی کے خلاف کام خیبر پختونخوا حکومت نے کرنا ہے۔ ہم ان کی مدد کرنے کے لئے آئے ہیں۔

پنجاب میڈیکل ٹیم کے ساتھ پشاور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت خواجہ عمران نظیر کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر یہاں آئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھ سینئر ڈاکٹروں، ماہرین کی ٹیم، ادویات اور طبی سامان لے کر آئے ہیں۔

دریں اثناء گورنراقبال ظفرجھگڑاکی زیر صدارت ہفتہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جا ئزہ لیا گیا ۔

گورنر نے اس ضمن میں پنجاب حکومت کے جذبہ خیر سگالی کا خیر مقدم کیا ۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو تاکید کی تمام تر دستیاب وسائل کو یکجا کر کے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائے۔

تازہ ترین