• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ وارداتوں کے کچھ ملزمان پکڑے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

Some Of The Suspects Are Arrested In Latest Attempts Murad Ali Shah

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں میں ملوث بعض ملزمان پکڑے گئے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنےوالےاداروں کامورال کم کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے کام کررہی ہے،کل بھی ایک گینگ کوختم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ منزل پمپ فلائی اوور پر کام قابل اطمینان ہے ، فلائی اوور کا ماہرین نے معائنہ کیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کی رفتار سے قابل اطمینان نہیں ، کے ایم سی کاموں کے معیار پر توجہ دے۔

تازہ ترین