• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوکلام سرحدپرچینی اوربھارتی فوجیوں کی لڑائی منظرعام پر

ڈوکلام سرحدپرچینی اوربھارتی فوجیوں کےگتھم گتھاہونےکی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔فوجیوں نے ایک دوسرے کولاتیں،مکےاورپتھرمارے ۔

دو روز قبل سرحد پر چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان خبریں میڈیا پر آئی تھیں جس کے بعد اب ڈوکلام سرحدپرچینی اوربھارتی فوجیوں کےگتھم گتھاہونےکی ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی۔

ویڈیو کے مطابق چینی اوربھارتی فوجی ایک دوسرےپرپتھراؤکررہے ہیں،جھڑپ کےدوران فوجیوں نےایک دوسرے کولاتیںاور مکے بھی مارے۔

جھڑپ کے دوران 2اہلکاروں کولڑائی کےدوران زمین پرگرےہوئےبھی دیکھاجاسکتاہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈوکلام سرحدپرچین اوربھارت کےفوجیوں کےدرمیان جھڑپ15اگست کوہوئی تھی۔

دوسری جانب بھارت نے کہا ہے کہ وہ ڈوکلام تنازع کے باہمی قابل قبول حل کے لئے چین کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گاتاہم اس کے ساتھ ہی بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ15 اگست کو ہونے والےلداخ جیسے واقعات نہ تو ہندوستان کے حق میں ہیں اور نہ ہی چین کے حق میں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ آج میں یہ تصدیق کر سکتا ہوں کہ 15اگست کو پینگونگ تسو پر ایک واقعہ رونما ہوا جس پر دونوں جانب کے مقامی فوجی کمانڈروں نے بات کی، اس قسم کے واقعات کسی کے حق میں نہیں ہیں۔

 

تازہ ترین