• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں عوام کی آمد کا سلسلہ شروع

The Influx Of Public Arrivals In Asias Largest Market

کراچی میں عید الاضحی سے قبل سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ہے، جہاں دو لاکھ سے زائد قربانی کے جانور پہنچا دئیے گئے ہیں۔

سپر ہائی وے سے متصل مویشی منڈی میں عوام کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، گیارہ سو ایکڑ پر پھیلی اس منڈی میں 32 بلاکس بنائے گئے ہیں، جہاں گائیں، بکرے،بھیڑ اور اونٹ بڑی تعداد میں لائے گئے ہیں۔

اب عوام بھی منڈی میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ان میں سے کچھ مطمئن ہیں تو کچھ قیمتوں سے نالاں بھی نظر آتے ہیں۔

مویشی منڈی میں سیکورٹی موثر بنانے کے لئےچاروں اطراف پولیس اور رینجرز سمیت سادہ لباس اہلکار بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسکے علاوہ منڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

مویشی منڈی میں اب تک بارہ سے زائد جیب کترے پکڑے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے درخواست کی ہے کہ عوام اپنی گاڑیاں منڈی میں موجود مفت پارکنگ میں کھڑی کریں کیونکہ سپر ہائی وے کے قریب گاڑیاں پارک کرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے۔

تازہ ترین