• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا ، ویکیوم پمپ کی طاقت سے چلنے والی ٹرین

کیلیفورنیا کی سہانی دوپہر میں انگوروں کے باغ میں ایک غیر معمولی ٹرین دیکھنے میں آئی۔

اس ٹرین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈیزل انجن یا بجلی سے چلنے کے بجائے ویکیوم پمپ اور طاقتور مقناطیس سے چلتی ہے۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے89 سالہ ایک قابل انجینئر نے پرانی ٹرین کے پرزوں کا استعمال کرتے ہوئے اسے ایجاد کیا ہے۔

انہوں نے اپنے گھر کے پیچھے بنے باغ میں اس ٹرین کا ٹرائل کیا۔یہ ایجاد نہایت ماحول دوست ثابت ہوئی ہے۔

ویکیوم پاور کے ذریعے ٹرین چلانے کا یہ کافی دلچسپ خیال ہے جسے ہائی وے پر چلنے والی خودکار آٹو موبائلز کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

تازہ ترین