• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا حملوں میں ہلاک اکثریت کا تعلق غیرممالک سے ہے،اسپین

Barcelona Terror Attack Majority Of Victims Are Foreigners

ہسپانوی حکام نے بتایا ہے کہ سترہ اگست کو بارسلونا اور کامبرِلز میں کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ہسپانوی شہریوں کے علاوہ کئی دیگرممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پانچ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ 126 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے اکیاون کو ہلکی نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں۔

بقیہ 75 ابھی تک اسپتالوں میں ہیں۔ ان میں کچھ کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ جن ملکوں کے سیاح ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، ان کا تعلق اسپین، امریکا، کینیڈا، فرانس، وینزویلا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، پیرو، الجزائر اور چین کے علاوہ کئی دوسرے ملکوں سے ہے۔ سب سے زیادہ زخمیوں کا تعلق فرانس سے ہے۔

تازہ ترین