• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ نہیں بالی ووڈ میں زیادہ اچھی فلمیں بن رہی ہیں، نواز الدین

بالی ووڈاداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ پتا نہیں یہاں کے ایکٹرز ہالی ووڈ کیوں جانا چاہتے ہیں جبکہ یہاں اچھی فلمیں بن رہی ہیں،ہمیں اس پر فخر کرنا چاہیے، میں بطور اداکار زیادہ معاوضہ لیتا ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خود کو فلم انڈسٹری میں ٹھکرایا ہوا اداکار سمجھنے والے نواز الدین صدیقی بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

فلم انڈسٹری کے سپراسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان ، عامر خان ،اکشے کمار اور ریتک روشن کے بعد نواز الدین صدیقی بھی زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں، انہوں نے ہالی ووڈ کے مقابلے میں بھارت میں بن رہی فلموں کو بہتر قرار دیا ہے۔

نوازالدین صدیقی کی بہترین اداکاری اور فلموں کی کامیابی کی وجہ سے ان کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے، ہر ہدایتکار ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہاں ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں نواز الدین نے کہا کہ انہیں زیادہ معاوضہ مانگنا نہیں پڑتا، ہدایتکار خود انہیں زیادہ معاوضہ ہاتھ میں تھماتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ عرصہ دراز کی جدوجہد کے بعد ان کے حصے میں بھی یہ خوشی آئی ہے ، وہ اپنی اداکاری کا معیار برقرار رکھیں گے اور شائقین کو محظوظ کرتے رہیں گے۔

نوازالدین نے اعتراف کیا کہ میں حقیقی زندگی میں ڈانس اور رومانس نہیں کرسکا، یہی دونوں چیزیں شروع میں مسئلہ بھی بنی، دراصل مجھے ناچنے والی نہیں اچھی کہانی والی فلمیں کلک کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی شعبوں میں ریجیکٹ کیا گیا ہو، خود کو ’ریجیکٹ کمار‘ سمجھتا رہا اور اسے میں نے مثبت انداز سے لیا، فلم انڈسٹری میں جو بھی کامیابی ملی ہے اس کا کبھی اندازہ بھی نہیں کیا تھا۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ کامیابی کے لئے وہی کریں جو آپ کو اچھا لگتا ہے، صبر و برداشت رکھیں، وقت لگتا ہے، زندگی میں کام کے حوالے سے دوسرا آپشن نہیں ہونا چاہیے۔

ادکار نے کہا کہ سردی دیوی شروع سے میری پسندیدہ اداکارہ تھی ،ان کے ساتھ’ موم ‘ فلم میں کام کرکے اچھا لگا ۔

نوازالدین صدیقی نے حال میں فلم بابو موشائی بندوق باز کی عکس بندی مکمل کرائی ہے، فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین