• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ علی خان کی فلم ’ کدار ناتھ ‘ کا پوسٹر جاری

بھارتی فلم اسٹار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کی پہلی بالی ووڈ فلم ’ کدار ناتھ‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کدار ناتھ کے پوسٹر میں ہندو مذہب سے منسوب ایک ہتھیار دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے مقابل سارہ علی خان اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں،جو امرتا سنگھ کی بھی بیٹی ہے،اسٹار کڈ کی فلم کے مداح منتظر ہیں۔

فلم کی کاسٹ فائنل ہونے کے بعد سے سارہ علی خان کو سوشانت سنگھ کے ساتھ مختلف جگہوں پر دیکھا جارہا ہے،پوسٹر جاری ہونے کے موقع پر فلم کے ہیرو نے کہا کہ ’ پیار ہی پریت ہے،فلم کا فرسٹ لک جلد آئےگا‘۔

محبت کے موضوع پر مبنی فلم کدار ناتھ کی ہدایات ابھیشک کپور نے دی ہے، جو اس سے قبل’ راک آن ‘ بھی ڈائریکٹر کر چکے ہیں۔

تازہ ترین